۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
اغتشاشات

حوزہ/ آذربائیجان کی آرمینیائی برادری کے خلیفہ آرچ بشپ گریگور چیفتچیان اور آذربائیجان کی آرمینیائی برادری کی خلیفہ کونسل نے حالیہ فسادات کے حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شرپسندوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں اور ملک میں بدامنی پھیلانے والوں کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آذربائیجان کی آرمینیائی برادری کے خلیفہ آرچ بشپ گریگور چیفتچیان اور آذربائیجان کی آرمینیائی برادری کی خلیفہ کونسل نے حالیہ فسادات کے حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شرپسندوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں اور ملک میں بدامنی پھیلانے والوں کی مذمت کی ہے۔

آرمینیائی خلافت کونسل آف آذربائیجان کے بیانیہ میں کہا گیا ہے: ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور فسادات میں ہمارے بہت سے عزیز ہم وطنوں کی جان گئی اور متعدد افراد زخمی ہوئے، امن عامہ اور ملک کی سلامتی بھی درہم برہم ہوئی۔ اس طرح کے فسادات سے آمینیائی عیسائی کمیونٹی شدید متاثر ہوئی ہے اور اظہار افسوس کرتی ہے۔

اس بیانیہ میں مزید کہا گیا ہے: ایران نے ہمیشہ اس سرزمین کے دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کیا ہے جس کی بدترین مثال حالیہ دہشت گردانہ کارروائیاں ہیں جن میں بہت سے لوگ شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اس بیانیہ میں کہا گیا ہے: دہشت گردانہ حملے اور حالیہ فسادات نے اس ملک میں قوم، خودمختاری، مذہب اور بھائی چارے، مختلف مذاہب اور نسلی گروہوں کے درمیان قومی اتحاد کو نشانہ بنایا ہے، جو ایرانی قوم کے دشمنوں کی بے چارگی اور عاجزی کو ظاہر کرتا ہے۔

آذربائیجان کے آرمینیائیوں کی خلافت اور خلافت کونسل کے بیان کہا گیا ہے کہ آرمینیائی کمیونٹی کئی سالوں سے دیگر مذاہب کے ساتھ بھائی چارے اور مساوات برقرار رکھا ہے اور اس سرزمین کے روشن مستقبل کی آرزو اور امید رکھتے ہوئے اپنی زندگی جاری رکھی ہے، انقلاب اسلامی اور آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران ہم نے دل و جان سے اس ملک کا دفاع کیا ہے اور آزادی کی راہ میں شہید دئے ہیں۔

اس بیانیہ میں آمینیائی خلافت کونسل نے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای، صدر اور نظام کے دیگر عہدیداروں کی خدمت میں دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور فوج کی کوششوں پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اور شرپسندوں کی مذمت کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .