۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
دیدار جمعی از مبلغین شیعه تانزانیا با اسقف اعظم این کشور

حوزہ/ تنزانیہ میں ایسٹ کوسٹ چرچ کے آرچ بشپ ’ڈاکٹر الیکس ملاسوسا‘ نے تنزانیہ کے مشہور مبلغ اور شیعہ عالم دین حجۃ الاسلام شیخ حامد جلالہ اور اس علاقے کے طلباء اور مبلغین کے ایک وفد کو ملاقات کے لئےاپنے گھر مدعو کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تنزانیہ میں ایسٹ کوسٹ چرچ کے آرچ بشپ ’ڈاکٹر الیکس ملاسوسا‘ نے تنزانیہ کے مشہور مبلغ اور شیعہ عالم دین حجۃ الاسلام شیخ حامد جلالہ اور اس علاقے کے طلباء اور مبلغین کے ایک وفد کو ملاقات کے لئےاپنے گھر مدعو کیا۔

اس ملاقات میں شیخ حامد جلالہ نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نیا سال انسانی معاشروں اور آسمانی مذاہب کے لیے خوشیوں اور ترقی کا سال ہو گا۔

تنزانیہ کے ایسٹ کوسٹ چرچ کے آرچ بشپ کے سامنے اپنے گھر میں شیعہ علمائے کرام کا خیرمقدم اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: مذاہب کا آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا اور ایک دوسرے کا خیال رکھنا، اتحاد و محبت کی واضح دلیل ہے۔ مذاہب کے درمیان اسی یکجہتی اور پیار و محبت سے وہ تنزانیہ جسے دار العلوم بھی کہا جاتا ہے اسے شہرت اور سعادت و کامیابی نصیب ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .