۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
جاستین ولبی اسقف اعظم کانتربری بریتانیا

حوزه/برطانوی چرچ کے سربراہ جسٹن ولبی نے ملت تشیع سے عالمی سطح پر مذہبی گفت و شنید میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کینٹربری برطانیہ کے عیسائی رہنما جسٹن ولبی نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور نئے سال کی مناسبت سے لکھے گئے خط پر ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیۃ اللہ علی رضا اعرافی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، انہوں نے نئے عیسوی سال اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مبارکباد دینے پر ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیۃ اللہ علی رضا اعرافی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حوزہ ہائے علمیہ ایران کے ساتھ مختلف علمی موضوعات پر تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔

اس خط میں، کنٹربری کے برطانوی پوپ نے، ایرانی معاشرے کے لئے کورونا کی بیماری سے جلد نجات پانے کی آرزو اور تمنا کرتے ہوئے مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے لئے ایرانی دینی مدارس کی کوششوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا ہے۔

آرچ بشپ ویلبی نے مزید کہا کہ شیعہ مکتب اور مسیحیت کے درمیان اختلافات دوستی اور تعاون کو نہیں روک سکتے کیونکہ دونوں مذاہب کے درمیان بہت سے مشترکات موجود ہیں۔

انہوں نے ملت تشیع سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی سطح پر مذہبی گفت و شنید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسٹر ولبی چرچ آف انگلینڈ کے رہنما اور اینگلیکن چرچ کے روحانی پیشوا ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .