۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ابلاغ پیام آیت الله اعرافی به اسقف اعظم سرکیسیان

حوزہ/حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور نئے سال کی آمد کے موقع پر تہران اور شمال ایران کے آرمینیائیوں کے خلیفہ آرچ بشپ سیبوہ سرکیسیان کو حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کا پیغام پہنچایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک وفد نے تہران اور شمال کے آرمینیائی آرچ بشپ سیبوہ سرکیسیان کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت اور نئے سال کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

تہران کے چرچ آف دی ہولی سرکس میں ہونے والی اس ملاقات میں علمائے کرام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا اور آیت اللہ اعرافی کی جانب سے بشپ سرکیسیان کو مبارکباد پیش گئی۔

بشپ سرکیسیان نے آیت اللہ اعرافی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ کے ساتھ تعلقات کی طویل تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ان سے جلد ہی ملاقات کریں گے۔

حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کے پیغام کا مکمل متن اسطرح ہے :

إِذْ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ يَا مَرْيَمُ إِنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِنْهُ اسْمُهُ الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَجِيهًا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ۔ آل عمران -۴۵

تہران کے آرمینیائی نمائندے، محترم آرچ بشپ سیبوہ سرکیسیان

حضرت عیسیٰ مسیح علیہ السلام کی ولادت اور نئے سال کی آمد پر ایران اور پوری دنیا میں اپنے تمام مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ایران کی مختلف تہذیبوں کی کئی ہزار سالہ تاریخ اور لاتعداد واقعات ، ادیان ابراہیمی کے مسالمت آمیز زندگی گزارنے کی گواہی دیتے ہیں، آج مذہبی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ برادرانہ اور تعمیری گفتگو کے ذریعے بین الاقوامی برادری اور ہمارے وطن کے لیے زیادہ سے زیادہ امن و سکون اور یکجہتی لاتے ہوئے دینی، اخلاقی اور عملی مشترکات پر زور دیں۔

حوزہ علمیہ ایران، قومی یا بین الاقوامی سطح پر کسی بھی ایسے اقدام کا استقبال کرتا ہے جس سے مذاہب ابراہیمی کی مشترکہ اقدار جیسے انسانی وقار، انصاف، محبت، امن، ہمدردی اور روح عبادت کو تقویت ملتی ہو، اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ یہ سال آپ اور تمام عیسائی بھائیوں کے لیے خوشی، کامیابی اور صحت و سلامتی کا سال ہو ۔

نیک خواہشات کے ساتھ

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزہ علمیہ ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .