۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ابراز نگرانی پاپ فرانسیس از توهین به شخصیت پیامبر اسلام(ص)

حوزہ/ حوزہ ہائے علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کے خط کے جواب میں ،عیسائیوں کے عالمی پیشوا ، پوپ فرانسس نے پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ ہائے علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کے خط کے جواب میں ،عیسائیوں کے عالمی پیشوا، پوپ فرانسس نے پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ،حوزہ ہائے علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے حضرت عیسیٰ مسیح (ع) کی ولادت کے موقع پر دنیا کے کیتھولک پیشوا پوپ فرانسس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک خط لکھا تھا اور اس خط میں موجودہ عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا تھا۔

آیت اللہ اعرافی کے خط کے جواب میں، ویٹیکن کے وزیراعظم کارڈنل پیٹرو پارولن نے عیسائیوں کے عالمی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے لکھا ہے کہ:

جناب عالی کی خدمت میں سلام!

جناب عالی نے حضرت محمد (ص)کی شان اقدس میں کی جانے والی توہین ،نفرتوں اور عالمی سطح پر مختلف اخبارات، مصنفین اور سیاسی شخصیات کے بیانات کے بارے میں پوپ فرانسس کو آگاہ کیا ہے۔

پوپ فرانسس نے آپ کے خط کو مکمل طور پر پڑھنے کے بعد ، انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ میں ان توہین آمیز بیانات، واقعات اور مذہبی شخصیات ، ادارہ جات اور عقائد کی توہین کیے جانے پر ان کی طرف سے تشویش کا اظہار کروں۔

جیسا کہ پوپ فرانسس نے "فراٹلی توٹی" کے انسائیکلوپیڈیا میں لکھا ہے کہ جب بنیاد پرستوں کی عدم رواداری کی مختلف شکلیں مختلف لوگوں، گروہوں اور اقوام کے مابین تعلقات کو نقصان پہنچا رہی ہوں تو ایسے میں ہمیں ایک دوسرے کو احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے زندگی بسر کرنے اور اس امر کی دوسروں کو تعلیم دینے کا عزم کرنا ہوگا، ہمارا عقیدہ اختلافات سے بالاتر ہو کر اعمال،اعتقادات اور یہاں تک کہ گناہوں سے بھی زیادہ ہر انسان کی عظمت کو ترجیح دینا ہے۔

میں،اس موقع پر پوپ فرانسس کی طرف سے اور اپنی طرف سے ، آپ کیلئے مخلصانہ طور پر نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

ویٹیکن وزیراعظم کارڈنل پیٹرو پارولن کی جانب سے،حوزہ ہائے علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی کے نام!

10فروری2021

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .