۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آندری جوزووویچ سفیر واتیکان در ایران

حوزہ / ایران میں ویٹیکن کے سفیر نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر تہنیتی خط بھیجنے پر آیت اللہ اعرافی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران میں ویٹیکن کے سفیر نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر مبارکبادی خط بھیجنے پر آیت اللہ اعرافی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایران میں ویٹیکن کے سفیر آندرے جوزووچ کے خط کا متن حسب ذیل ہے:
عزت مآب،
مجھے ہر سال منائے جانے والے عالمی یوم امن کے موقع پر پوپ فرانسس کا پیغام اقوام عالم کے اعلیٰ حکام اور تمام خیر خواہ افراد تک پہنچانے کا عظیم اعزاز حاصل ہے۔ یہ جشن یکم جنوری کو منایا گیا اور 2022 کے لیے اس کا عنوان یہ ہے: "تعلیم، کام اور مختلف اقوام کے درمیان گفتگو؛ دیرپا امن و صلح کے قیام کے وسائل"۔
امن کے اس پچپنویں عالمی دن کے موقع پر، پوپ فرانسس نے دنیا بھر کے تمام لوگوں اور قوموں، خاص طور پر تمام سیاسی اور روحانی رہنماؤں کے لیے امن کے لیے اپنی مخلصانہ خواہشات کا اظہار کیا ہے اور انہیں یادآوری کی ہے کہ: "باہمی مذاکرات کے لیے ایک دوسرے کی بات سننے کی ضرورت ہے، مختلف نظریات کا آپس میں اشتراک ضروری ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ توافق اور تعاون کو بڑھانا ہے"۔ مختلف نسلوں کے درمیان اس طرح کے مکالمے کو آگے بڑھانے کے لیے دیرپا اور مشترکہ امن کے بیج بونے اور تنازعات اور بے حسی کی سخت اور بنجر زمین کو توڑنے کی ضرورت ہے۔"
میں اس موقع کو فرصت سمجھتے ہوئے آپ کی خدمت میں نئے سال 2022 کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور اپنے مخلصانہ جذبات کا اظہار کرتا ہوں۔

آپ کا مخلص
آندرے جوزووچ
ویٹیکن سفیر؛ ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .