۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ خالد الملا رئیس جماع علمای عراق

حوزہ/ شیخ خالد الملا نے زور دے کر کہا کہ اگر آیت اللہ سیستانی کے جہاد کفائی کا فتوی اور ابو مہدی المہندس اور ایرانی بھائیوں کی شہادت نہ ہوتی تو پوپ فرانسس موصل کا سفر نہیں کرسکتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی علماء کونسل کے صدر شیخ خالد الملا نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ نہیں چاہتا ہے کہ عراق پھر سے ایک خودمختار ریاست بن جائے، مزید کہا کہ پوپ فرانسس کے دورے پر سنی سیاسی ناراضگی بلاجواز ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پوپ فرانسس سے ملاقات سنی دیوان وقف کی ہم آہنگی سے انجام پائی۔

شیخ الملا نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ آیت اللہ سیستانی کے بر وقت اور لاثانی مؤقف کی وجہ سے ویٹیکن نے ان کی قدردانی کی،کہاکہ پوپ فرانسس کے سفر میں سب سے اہم بات حضرت آیت اللہ سیستانی سے ان کی ملاقات تھی۔

عراقی علماء کونسل کے سربراہ نے اس بات پر زور دیاکہ اگر آیت اللہ سیستانی کے جہاد کفائی کا فتوی اور امریکہ کے توسط سے قتل ہونے والے ابو مہدی المہندس سمیت ہمارے اسلامی جمہوریہ ایران کے بھائیوں کی شہادت اور قربانیاں نہ ہوتیں،تو پوپ فرانسس موصل کا سفر نہیں کرسکتے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .