جمعرات 11 مارچ 2021 - 03:03
فلسطینی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے آیت اللہ سیستانی کی قدردانی

حوزہ/ فلسطینی سیاسی تنظیم کے سربراہ نے ایک پیغام میں آیت اللہ العظمی سیستانی کے فلسطین کے بارے میں مؤقف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پوپ فرانسس سے ملاقات میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین/ عراق میں فلسطینی اتھارٹی کے سفیر احمد عقل نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے ایک پیغام میں آیت اللہ العظمی سیستانی کے فلسطین کے بارے میں مؤقف پر شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ حضرت آیت اللہ سیستانی نے پوپ فرانسس سے ملاقات کے دوران ، فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha