حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سکیورٹی فورسز نے عراق کے صوبہ الانبار میں داعشی دہشت گرد گروہوں کے ایک سرنگ اور غار کو تباہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔
سکیورٹی فورسز نے ایک بیان میں کہاکہ انٹیلیجنس فورسز درست معلومات اور بہادری کے ساتھ ایک آپریشن کے دوران،صوبہ الانبار میں القائم شہر کے النھضہ علاقے میں داعش کے زیر استعمال ایک غار جو کہ چار سرنگوں پر مشتمل تھا، کو تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئیں ہیں۔
سکیورٹی ادارے نے مزید کہا کہ ان غاروں کو اندرونی اور بیرونی دہشت گرد عناصر کیلئے چھپنے کی جگہوں اور پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا تاہم سکیورٹی فورسز نے ان سرنگوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔