۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
اربعین کے موقع پر حملہ کا منصوبہ بنانے والے داعش کے 11 دہشت گرد ہلاک

حوزہ/ عراقی فوج کی مشترکہ آپریشنز کمانڈ نے ایک بیان میں دہشت گرد گروہ داعش کے 11 دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی فوج کی مشترکہ آپریشنز کمانڈ نے ایک بیان میں دہشت گرد گروہ داعش کے 11 دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے یہ دہشت گرد اربعین کے موقع پر کربلا اور اطراف کے علاقوں میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کا کہنا ہے کہ یہ 11 دہشت گرد الانبار صوبہ میں ایک خصوصی آپریشن کے دوران مارے گئے ہیں۔

قبل ازیں 2 ستمبر کو عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر نے صوبہ نینوا میں داعش کے ایک رہنما کے مارے جانے کی اطلاع دی تھی۔

عراق میں داعش کی شکست کے باوجود، اس کے بچے کچھے افراد بغداد، نینوا اور الانبار جیسے صوبوں میں سرگرم ہیں۔

عراقی فورسز اور الحشد الشعبی ان علاقوں میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .