۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اربعین

حوزہ/ عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان نے آج پیش گوئی کی ہے کہ اس سال 50 لاکھ سے زائد غیر ملکی زائرین عراق آئیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق کی مشترکہ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان تحسین الخفاجی نے آج بتایا کہ اس ہیڈکوارٹر نے اس سال اربعین کے دوران 50 لاکھ سے زائد غیر ملکی زائرین کی عراق آمد کی پیش گوئی کی ہے۔

انہوں نے کہا: "ملک میں داخل ہونے والی زائرین کی اس تعداد کے لئے مکمل سیکوریٹی انتظامات اور ہر وقت آمادہ رہنےکی ضرورت ہے، اور ہمارے پاس ایک منصوبہ ہے جس میں سول سوٹ میں 15000 سے زائد فوجی زائرین کرام کے درمیان موجود ہوں گے، جن کا مشن سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی صورت حال پر نظر رکھنا ہے۔

الخفاجی نے مزید کہا: داعش کے بچے ہوئے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے لیے حفاظتی آپریشن اور الانبار، بغداد اور کربلا آپریشن کمانڈ میں فوجی یونٹوں کی تعیناتی جاری رہے گی۔

عراقی مشترکہ آپریشن کمان کے ترجمان نے بھی کہا: مذکورہ منصوبہ تقریباً ایک ہفتہ قبل عراق میں غیر ملکی اربعین زائرین کی آمد کے وقت سے شروع کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .