۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
1

حوزہ/ المیادین نیٹ ورک کے رپورٹر نے جمعہ کی صبح لبنان کے جنوب میں واقع علاقوں پر صیہونی حکومت کے ہوائی حملے کی خبر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المیادین نیٹ ورک کے رپورٹر نے جمعہ کی صبح لبنان کے جنوب میں واقع علاقوں پر صیہونی حکومت کے ہوائی حملے کی خبر دی ہے۔

اس نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ قابض حکومت نے جنوبی لبنان میں "مجدلزون" اور "زبقین" کے درمیانی علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔

المیادین کے رپورٹر نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت نے یارون، الناقورہ، علما الشعب اور وادی حامول کے نواحی علاقوں پر حملہ کیا ہے۔

چند گھنٹے قبل المیادین نیٹ ورک نے معتبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی تھی کہ "یوم الاربعین" آپریشن میں کم از کم 6 ڈرونز کامیابی سے اسرائیل کے دفاعی نظام سے بچنے اور "گلیلوت" بیس کو صحیح طریقے سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی حکومت نے حزب اللہ کے آپریشن کی کامیابی اور اس بیس کے اندر موجود 8200 یونٹ کو درست نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔

ان ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون مار گرانے کے بعد اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے گلیلوت بیس کے ارد گرد اور اس کے کئی کلومیٹر کے اندر ایک مضبوط حفاظتی حلقہ تشکیل دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .