۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
الشيخ دعموش

حوزہ/ شیخ علی دعموش نے کہا: یوم الاربعین آپریشن نے ظاہر کر دیا کہ مزاحمت کے ڈرون اور میزائلوں سے صیہونی محفوظ نہیں ہیں اور یہ غیر قانونی حکومت مزاحمت سے خوفزدہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے ’حارہ حریک‘ نامی علاقے میں خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے وائس چیئرمین شیخ علی دعموش نے کہا:یوم الاربعین آپریشن نے ظاہر کر دیا کہ صہیونی علاقوں کے تمام حساس مقامات اب مزاحمتی ڈرونز اور میزائلوں سے محفوظ نہیں ہیں، اور تمام صہیونی اور اس غاصب حکومت کا دارالحکومت تل ابیب مزاحمت سے فزدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: دشمن کا اقتدار اب خاک میں مل چکا ہے اور دشمن بیروت کے جنوبی مضافات میں دہشت گردانہ کاروائی کر کے جس ہدف تک پہنچنا چاہتا تھاناکام ہو چکا ہے، میدان جنگ میں مزاحمت آج بھی قوی اور سربلند ہے اور تمام تر مشکلات اور قربانیوں کے باوجود مزاحمت کو اپنے ارادے کو عملی جامہ پہنانے اور اپنے اہداف کے حصول سے کوئی چیز نہیں روک سکتی۔

شیخ علی دعموش نے کہا: یوم الاربعین آپریشن نے ثابت کر دیا کہ مزاحمت جو کہتی ہے وہ ضرور کرتی ہے، اور دشمن کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی اور جنگ کے کسی بھی خطرے کی اس کی لغت میں کوئی جگہ نہیں ہے، اور اس غاصب حکومت کو عظیم مجاہد اور کمانڈر سید فواد شکر کے قتل کا بھی منہ توڑ جواب دیا جا چکا ہے۔

انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے مزیدکہا: ہماری قوم نے صبر و استقامت کے ساتھ ہر مصیبت میں ڈٹی رہی ہے اور راہ قدس میں مزاحمت کے ساتھ کھڑی رہی قربانیاں دیں اور مظلوموں کی حمایت اور ملک کے دفاع کے لیے ہمشہ ثابت قدم رہی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .