۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
الشيخ حسن البغدادي

حوزہ/ شیخ حسن البغدادی نے کہا: اسرائیلی حکومت صرف کھیل کھیل رہی ہے اور حقیقی مذاکرات کی تلاش میں نہیں ہے، مذاکرات ایسا شخص کرے جو قتل و غارت میں ملوث نہ ہو اور اسکے ہاتھ ناحق خون سے رنگین نہ ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سینئر رکن شیخ حسن البغدادی نے کہا: اسرائیلی حکومت صرف کھیل کھیل رہی ہے اور حقیقی مذاکرات کی تلاش میں نہیں ہے، مذاکرات ایسا شخص کرے جو قتل و غارت میں ملوث نہ ہو اور اسکے ہاتھ ناحق خون سے رنگین نہ ہوں، یہ نہ تو تحمل کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی برداشت کے لائق ہے، یہ دردناک مناظر امریکہ کے انتہائی سخت دل اتحادیوں کو بھی شرمندہ کر دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: مزاحمت کا محور جنگ نہیں چاہتا بلکہ غزہ کے مظلوموں کی حمایت کرنے والے محاذوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

شیخ البغدادی نے کہا: اس ملعون حکومت نے اپنی تما حدیں پار کر دیں اور مزاحمت کے دو سینئر رہنماؤں یعنی شہید اسماعیل ھنیہ اور عظیم کمانڈر سید فواد شکر کو شہید کر دیا، نیز اسلامی جمہوریہ ایران اور بیروت کے جنوبی مضافات کی رازداری کو پامال کیا، دشمن جان لے کہ اس خلاف ورزی کی اسے سزا ضرور ملے گی۔

حزب اللہ کے سینئر رکن نے مزید کہا: امریکیوں نے روز اول سے غاصب صیہونی حکومت کی پیسے اور ہتھیاروں سے حمایت کی، اور انہوں نے اس مجرمانہ حکومت کے تمام جرائم کی پردہ پوشی کی، تمام امریکی فوجی قوتیں نیتن یاہو کو اس بربریت کو جاری رکھنے کی ترغیب دے رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ امریکہ پہلے نمبر کا مجرم ہے اور اسرائیلی حکومت کے جرائم کا اصل ذمہ دار ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .