حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں موجود فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 نئے حملے کئے ہیں جس کی وجہ سے 42 افراد شہید اور 163 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہے اور ان کی مدد کرنا ممکن نہیں ہے۔
اس طرح اس جنگ کے آغاز سے اب تک 321 دن گذر چکے ہیں، متاثرین کی تعداد 40 ہزار 265 اور زخمیوں کی تعداد 93 ہزار 144 تک پہنچ گئی۔
صیہونی حکومت نے آج غزہ کے النصیرات ، بیت لاھیا اور المغازی اور حی الزیتون کیمپوں پر ہوئے۔