۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
سیدعلی حسینی امام جمعه دیر

حوزہ/ ایران کے شہر دیر کے امام جمعہ نے کہا: اربعین حسینی شہداء اور مجاہدین کی تعظیم و تکریم اور غزہ اور فلسطین کے مظلوموں کا دفاع اور ان کی حمایت کا اظہار کرنے کا موقع ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی بوشہر سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر دیر کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی حسینی نے دیر شہر میں اربعین واک کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران خطاب میں کہا: نہ صرف شیعہ، بلکہ اہل سنت، توحیدی مذاہب کے پیروکار اور وہ لوگ بھی جن کے پاس کوئی دین و آئین مذہبی بھی نہیں ہے، وہ بھی امام حسین علیہ السلام کو دنیا کے آزاد لوگوں کا رہنما تسلیم کرتے ہیں اور وہ سب اربعین واک میں شریک ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا: ہمیں سید الشہداء علیہ السلام کی نسبت لوگوں کو ان پاکیزہ جذبات کے اظہار کی بنیاد فراہم کرنی چاہیے تاکہ وہ اہل بیت علیہم السلام سے اپنی محبت اور وفاداری کا اظہار کر سکیں۔

دیر شہر کے امام جمعہ نے مزید کہا: اس سال غزہ کے عوام کی صورتحال اور وہاں 40 ہزار سے زیادہ بے گناہ فلسطینی بچوں، خواتین اور عوام و مجاہدین اور مزاحمتی محاذ کے کمانڈروں کی قاتل صیہونی حکومت اور اس کی حامی طاقتوں کے جرائم و مظالم کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا بھر میں اربعین کے مراسم پہلے سے بھی زیادہ شاندار انداز سے منعقد کئے جائیں اور ان میں مظلوموں کا دفاع اور ان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا: اربعین واک ہمیں شہدائے کربلا کی یاد کے ساتھ ساتھ دیگر شہداء و مجاہدین کی یاد کا بھی درس دیتی ہے۔

حجت الاسلام حسینی نے کہا: اس وقت دنیا بھر میں نہ صرف شیعہ، بلکہ اہل سنت، توحیدی مذاہب کے پیروکار اور وہ لوگ بھی جن کے پاس کوئی دین و آئین مذہبی بھی نہیں ہے، وہ بھی حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کو دنیا کے آزاد لوگوں کا رہنما تسلیم مانتے ہیں اور وہ سب اربعین واک میں شریک ہوتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .