۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پیاده روی زائران اربعین در مسیر کربلا - ۲

حوزہ/ محمدلو نے کہا: ہمیں اربعین واک کی خوبصورتی اور خصوصیات کو دنیا کو دکھانا چاہئے اور اسی طرح ہمیں اربعین واک کی خوبصورتی کو اپنی زندگی میں عملی طور پر پیش کرنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان میں وحیده محمدلو نے مدرسه علمیه الزہرا سلام اللہ علیہا میں منعقدہ ایک ورچوئل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: جیسا کہ اس سال بھی مومنین کرونا وائرس کی وجہ سے اربعین کی پیادہ روی (مشی) میں شرکت نہیں کر پا رہے ہیں تو ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ اربعین حسینی کی مقدس مشی میں شرکت کی آرزو کرنا  بھی ثواب کا باعث ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اربعین واک میں بہت سی خوبیاں ہیں کہ جن میں سے تواضع و فروتنی کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے۔حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں "یہ اس تواضع و فروتنی کی خوبی کی وجہ سے ہی ہے کہ آدمی ایک مجلس میں نیچے مقام  پر بیٹھنے پر بھی رضامند ہو جاتا ہے ، جس سے بھی وہ ملاقات کرتا ہے اسے سلام کرتا ہے ، بحث و مجادلہ کو چھوڑ دیتا ہے  چاہے وہ حق پر ہی کیوں نہ ہو"۔

مغربی آذربائیجان میں حوزہ علمیہ خواہران کی اس معلمہ نے کہا: اعلی انسانی اقدار میں سے ایک عاجزی اور تکبر سے دوری کا جذبہ ہے کہ جس کا مشاہدہ اربعین کی پیادہ روی (مشی) میں حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے زائرین میں بخوبی کیا جا سکتا ہے  اور خداوند متعال نے بھی اس مسئلے کا ذکر قرآن کریم کی آیات میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا: تواضع ان صفات میں سے ایک ہے جو ہمیشہ انبیاء اور اولیاء کرام کے مورد توجہ رہی ہیں کہ جن میں سب سے پہلے اہلبیت عصمت و طہارت علیہم السلام کی ذات ہے۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وہ خصوصیت جس نے سب سے زیادہ  آپ کے اصحاب کی توجہ مبذول کرائی وہ "تواضع کی صفت" تھی اور خداوند متعال نے بھی قرآن کریم کی ایک آیت میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خطاب کرتے ہوئے تواضع و عاجزی کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا: ہمیں اربعین واک کی خوبصورتی اور خصوصیات کو دنیا کو دکھانا چاہئے اور اسی طرح ہمیں اربعین واک کی خوبصورتی کو اپنی زندگی میں بھی عملی طور پر پیش کرنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .