۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید علی جعفر شمسی

حوزہ/ اربعین امام حسین علیہ السلام جہاں جذبہ عشق کو تازہ کرنے کا دن ہے وہیں اربعین کے دن مشی میں چلنے والا ہر قدم تاریخ میں اس دن کے لئے اپنے عشق کی داستان رقم کرتا نظر آتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شہید عارف حسین الحسینیؒ اصفہان فاؤنڈیشن کے صدر محترم قبلہ سید علی جعفر شمسی صاحب نے اربعین امام حسین علیہ السلام سال 2022 کی آمد کے پیش نظر اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج اربعین کا دن نہ فقط شیعیان جہان کے لئے بلکہ مسلمانوں سمیت دوسرے مختلف مذاہب کے لئے بھی اظہار عقیدت کے دن طور پر رسمیت اختیار کرتا نظر آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اربعین امام حسین علیہ السلام جہاں جذبہ عشق کو تازہ کرنے کا دن ہے وہیں اربعین کے دن مشی میں چلنے والا ہر قدم تاریخ میں اس دن کے لئے اپنے عشق کی داستان رقم کرتا نظر آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دن مشی کے دوران موکب لگائے مومنین جذبہ خدمت میں بھی اپنا نام لکھوانے میں کوئی کوتاہی نہیں کرتے دعا ہے کہ اللہ عزوجل ان تمام مومنین و حسینی پروانوں کی حفاظت فرمائے اور اجر عظیم عطا فرمائے آمین۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .