۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
اربعین

حوزہ/ ایران کے وقف بورڈ کےثقافتی اور سماجی نائب حجۃ الاسلام غلام رضا عادل نے کہا: اربعین کے سفر کی مدت میں کیا جا رہا ہے تا کہ زائرین اس معنوی سفر سے زیادہ سے زیادہ کسب فیض کر سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وقف بورڈ کےثقافتی اور سماجی نائب حجۃ الاسلام غلام رضا عادل نے کہا: اربعین کے سفر کی مدت میں کیا جا رہا ہے تا کہ زائرین اس معنوی سفر سے زیادہ سے زیادہ کسب فیض کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا: عراق اور ایران کے بارڈر پر کافی تعداد میں موکب لگائے جائیں گے اور زائرین کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی تا کہ زائرین پہلی صفر سے ہی عراق جا سکیں۔

ایران کے وقف بورڈ کےثقافتی اور سماجی نائب حجۃ الاسلام غلام رضا عادل نے مزید کہا: اس سال اربعین میں پہلی بار قرآن کریم کے ممتاز اور بین الاقوامی قاری نجف، کربلا، کاظمین اور سامرا میں موجود ہوں گے تا کہ مختصر قرآنی، ثقافتی اور تعلیمی پروگرام منعقد ہو سکیں اور زائرین اس معنوی پروگرام میں شریک ہو سکیں۔

انہوں نے کہا:اس سال ہمارے دوسرے منصوبوں میں سے ایک یہ اہم منصوبہ یہ ہے کہ ماہ صفر کے آغاز سے ہی خاص طور پر نجف اور کربلا میں زائرین اربعین کو خدمات فراہم کی جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .