حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مظفرآباد/ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی جانب مظفرآباد میں اربعین واک پر آنے والے عزاداروں کے لیے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا جس میں سبیل انتظام کیا گیا چیف آرگنائزر علامہ سید یاسر عباس سبزواری استقبالیہ کیمپ میں موجود رہے ۔
اس موقع پر علامہ یاسر عباس سبزواری نے اپنی گفتگو میں فرمایا کہ چھلم سید الشھداء علیہ السلام درحقیقت تجدید عہد کا دن ہے اس دن ہم اپنے مولا سے تجدید عہد کرتے ہیں اور یہ امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور کے قریب کرنے کا دن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ظلم کے خلاف اور حق کی حمایت میں ہم نکلیں گے تو امام کے ظہور کے لیے ماحول سازگار ہو گا پس ضرورت ہے کہ ہم اس دور کے یزیدیت کے خلاف صدائے حق کو بلند کریں اور کردار زینبی انجام دیں۔