حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت علی علیہ السلام پوری زندگی عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد کرتے رہے، مولا علی علیہ السلام کی عدالت کے مسلم اور غیر مسلم دونوں ہی نے اعتراف کیا ہے۔ علی علیہ السلام وہ شخصیت ہیں جن کی وجہ سے اسلام مکمل ہوا۔حضرت علی علیہ السلام کے بتائے ہوئے سنہرے اصولوں پر رہتے ہوئے دنیا اور آخرت میں کامیابی ممکن ہے۔ مولا علی علیہ السلام کا کردار ہر میدان میں نمایا ہے تقوی شجاعت علم جس کی سند خود پیغمبر اسلام کی احادیث سے ملتی ہے پورا قرآن علی علیہ السلامکے قصیدے پڑھ رہا ہے۔ دور عصر میں جہاں مشکلات اور مظلوموں اور محروموں کے حقوق غیر مساوات کے مسائل ہیں وہاں علی علیہ السلام کی سیرت و کردار کی دوری کا نتیجہ ہے۔
اس بات کا اظہار امام جمعہ میلبورن حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے العصر عج سوسائٹی آف آسٹریلیا کے مرکزی اسلامی سنٹر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے روز ولادت باسعادت مولا متقیان مولا علی علیہ السلام کے موقع پر جمعہ کے خطبہ میں بیان کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج اگر استعماری طاقتوں میں خوف حراس ہے تو علی حیدر کرار کے ماننے والوں سے ہے کیونکہ دشمن بھی علی علیہ السلام کی بہادری اور شجاعت کو جانتا ہے اگر عالم اسلام کے حکمران کامیاب حکومت چلانا چاہتے ہیں وہ نظام علی علیہ السلام اور کردار علی علیہ السلام کو حکومتی دستور کا حصہ بنائیں۔علی علیہ السلام کے دور خلافت میں کوئی شخص اپنے حقوق سے محروم نہی رہا ہے برابر کے حقوق تمام طبقات کو ملتے رہے ہیں۔
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات میں کردار علی علیہ السلام اور سیرت مولا علم و تقوی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علی علیہ السلام نے ہمیشہ ظالموں کے خلاف جہاد کیا اور مظلومین کی مدد کی۔ آج وقت کا تقاضہ ہے کہ امریکہ اور اسرئیل جیسے جنایت کار کے خلاف آواز بلند کرنا بھی علی علیہ السلام کی سنت ہے تاکہ ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ ہو سکے۔
آخر میں امام جمعہ نے مولا علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے امام زمانہ عج، رہبر معظم، مراجع عظام، علماء و مدرسین اور شیعان جہان کو تبریک پیش کی اور امام زمانہ کے ظہور کے لیے دعا کی۔