۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آیت اللہ العظمی بشیر نجفی کی خدمت میں معروف خطیب حجۃ الاسلام شیخ حسین انصاریان

حوزہ/ اہلبیت علیہم السلام سے وارد ہونے والی احادیث نے جوبلند مرتبے کی جانب اشارہ کیا ہے اس پر ہرمومن کو فخر کرنا چاہئے یہی حدیثیں ہیں کہ جو مومنین کے دلوں کو محبت امام حسین علیہ السلام سے منور کئے ہوئے ہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف/ مرجع مسلمین حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے مشہور خطیب حجۃ الاسلام شیخ حسین انصاریان دام عزہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے گفتگو میں بارگاہ خداوندی میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے خادموں و خطباء منبر حسینی کی عظمت اور منزلت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اہلبیت علیہم السلام سے وارد ہونے والی احادیث نے جوبلند مرتبے کی جانب اشارہ کیا ہے اس پر ہرمومن کو فخر کرنا چاہئے یہی حدیثیں ہیں کہ جو مومنین کے دلوں کو محبت امام حسین علیہ السلام سے منور کئے ہوئے ہیں۔ 

اپنی جانب سے محترم مہمان نے مرجع عالی قدر کا انکی نصیحتوں اور قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .