۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ امام محمد تقی علیہ السلام نے علمی مناظرے اور تقوی کے ذریعہ دشمنان اسلام کو ہمیشہ کے لیے شکست دے کر اپنے جد کی سنت اور دین الہی کو زندہ رکھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میلبورن/ آسٹریلیا میں مقیم ممتاز شیعہ عالم دین حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے امام محمد تقی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ خدا کی پہچان کا واحد ذریعہ تعلیمات اہل بیت علیہم السلام سے متصل رہتے ہوئے ہی ممکن ہے کیونکہ اہل بیت علیہم السلام ہی اللہ کی نشانی ہیں انہی کے در سے تقوی کی منازل حاصل کر سکتے ہیں۔ 

امام محمد تقی علیہ السلام نے اپنے علم اور تقوی کے ذریعہ دشمنان خدا کے لیے جد و جہد کرتے رہے آج کے معاشرے کے لیے امام محمد تقی علیہ السلام کے علم و تقوی پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے اور ان کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں کو معاشرے میں اجاگر کیا جائے تاکہ مظلوموں اور محروموں کو مدد مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ امام محمد تقی علیہ السلام نے علمی مناظرے اور تقوی کے ذریعہ دشمنان اسلام کو ہمیشہ کے لیے شکست دے کر اپنے جد کی سنت اور دین الہی کو زندہ رکھا۔ دور حاضر کے طاغوتی اور استعماری عناصر کے ظالمانہ نظام کے لیے جدوجہد کرنا بھی  سنت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم اور سنت اہل بیت علیہم السلام ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور ایک دوسرے کو برداشت و تحمل کے ذریعہ محبت کے پیغام کو عام کرنا چاہیے تاکہ تفریق ڈالنے والی قوتوں کو کمزور کیا جا سکے۔ 

انہوں نے اس موقع پر امام زمانہ عج، رہبر معظم اسلامی، مراجع عظام اور علماء و مدرسین اور طلاب حوزہ علمیہ و شیعان جہان کو مبارک باد پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .