۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
الصدّيقۃ الطاہرۃ (س) وویمن میڈیکل آرگنائزیشن

حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الصدّيقۃ الطاہرة عليہا السلام وویمن میڈیکل آرگنائزیشن کی جانب سے عالمی وبائی مرض کورونا سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے طریقوں اور وائرس کی دوسری لہر کے خطرات اور نتائج کے بارے میں ایک آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الصدّيقۃ الطاہرۃ عليہا السلام وویمن میڈیکل آرگنائزیشن کی جانب سے عالمی وبائی مرض کورونا سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے طریقوں اور وائرس کی دوسری لہر کے خطرات اور نتائج کے بارے میں ایک آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ یہ لیکچر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ وویمن سٹاف کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔

اس رگنائزیشن کی انتظامی کمیٹی کی رکن محترمہ بشریٰ الکنانی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "یہ سیمینار ان لیکچرز کا تسلسل ہے جو آرگنائزیشن کی جانب سے ہفتہ وار یہ لیکچر ان لیکچرز کے سلسلے کا ایک حصہ ہے جو آرگنائزیشن کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر متعدد موضوعات پر منعقد کئے جاتے ہیں۔ "

انہوں نے مزید کہا: " ڈاکٹر صبا الجنبی ، ڈاکٹر اقبال ابو الحب ، اور ڈاکٹر غزوہ التیمی نے اس وائرس جس نے پوری دنیا کو بے بس اور ہماری زندگیوں کو مفلوج کررکھا ہے، سے بچنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے طریقوں اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات اورسفارشات پر عمل درآمد کرنے کی افادیت اور وائرس سے متاثرہ افراد کی نگہداشت کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ "

انھوں نے مزید کہا: "لیکچر کا ایک حصہ اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے، ایک محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنے ، نظام تنفس کے مسائل، معاشرتی فاصلے کے اصول پر عمل پیرا ہونےکے بارے میں ڈسکشن سیشن پر مشتمل تھا۔ اس سیشن کے دوران مہمان ڈاکٹرز نے شرکاء کے سوالات کے واضح اور تفصیلی جوابات دیئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) وویمن میڈیکل آرگنائزیشن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل افیئرز ڈویژن سے وابستہ اور رضاکار طبی عملے پر مشتمل ہے۔ یہ آرگنائزیشن ایام زیارت کے دوران کربلا مقدسہ آنے والی خواتین زائرین کو طبی خدمات اور علاج فراہم کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .