۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله سیستانی

حوزہ/ مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی نے آیت اللہ ضیاء آبادی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی نے اپنے ایک پیغام میں ،آیت اللہ سید محمد ضیاء آبادی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔

تعزیتی پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون

جلیل القدر عالم دین،جناب حجت الاسلام و المسلمین سید محمد ضیاءآبادی (طاب ثراہ) کے انتقال کی خبر غم و اندوہ کا باعث بنی۔اس معزز عالم دین نے اپنی بابرکت زندگی کو لوگوں کی وعظ و نصیحت اور قرآن و اہل بیت(ع)کی تعلیمات کے فروغ میں صرف کردیااور مرحوم و مغفور اپنے رفتار و گفتار میں دین کے مثالی خادم تھے۔جزاءالله خیر جزاء المحسنین.
میں،مرحوم کے معزز پسماندگان سمیت عقیدت مندوں اور تہران کے معزز عوام سے اس عالم جلیل القدر کے فقدان پر تسلیت عرض کرتے ہوئے اللہ تعالٰی سے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتا ہوں۔

ولاحول و لاقوة الا بالله العلی العظیم.

سید علی سیستانی 
حوزہ علمیہ نجف اشرف

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .