۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
احمد مروی

حوزہ/ آستانہ امام رضا(ع)کے متولی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی اور عزت و وقار، شہداء کے پاک خون اور ان کے اہل خانہ کے صبر و ایثار کے مرہون منت ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس، حجت الاسلام و المسلمین احمد مروی نے "عشرہ فجر" انقلاب اسلامی کی 42ویں سالگرہ کے موقع پر ، شہیدان دہنوی کے والد گرامی جنہوں نے اپنے تین بیٹوں کو اسلام اور انقلاب کی راہ میں قربان کردیا ہے،کے گھر حاضر ہوکر انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مبارکباد اور شہدائے انقلاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کی تربیت میں والدین کی شجاعت ، بصیرت اور قربانی کے جذبے کےکردار کو بہت اہم قرار دیا اور کہا کہ شہداء کی صحیح شناخت، ایمان،معرفت اور دین داری والدین کی صحیح تربیت سے ہی ابتداء ہوتی ہے اور اس حوالے سے شہداء کی ماؤں کا کردار بہت اہم رہا ہے۔

انہوں نے حضرت عباس (ع) کی تربیت میں حضرت ام البنین (ع) کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ام البین (ع) کی زندگی معرفت، ادب اور ولایت و امامت سے عشق کی مظہر ہے اور ایک ایسے بہادر ، باشعور اور شائستہ حضرت عباس (ع)جیسے فرزند نے اس عظیم المرتبت خاتون کی گود میں پرورش پائی۔

حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کے متولی نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی اور عزت و وقار، شہداء کے پاک خون اور ان کے اہل خانہ کے صبر و ایثار کے مرہون منت ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہید علی اکبر دہنوی انقلاب اسلامی سے قبل کی جدوجہد میں شہید ہوئے تھے اور شہید حسین دہنوی اور حمید رضا دہنوی دفاع مقدس کے دوران شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .