۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
بهجت پور

حوزہ/ حوزہ ہائے علمیہ خواہران ایران کے سربراہ نے ایک پیغام میں مشہور ایرانی فٹبالر علی انصاریان کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ ہائے علمیہ خواہران ایران کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین عبد الکریم بہجت پور نے اپنے ایک پیغام میں مشہور ایرانی فٹبالر علی انصاریان کی المناک رحلت پر حجت الاسلام و المسلمین استاد حسین انصاریان سے تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم
إنا لله و إنا إلیه راجعون

برادر گرامی حجت الاسلام والمسلمین جناب استاد حسین انصاریان «دام عزه»

سلام علیکم!

میں!آپ کے محترم بھتیجے مرحوم علی انصاریان کے فقدان پر جناب عالی،برادران،مرحوم و مغفور کی والدہ محترمہ اور دیگر لواحقین سمیت ان کے ساتھیوں،کھیل اور ہنر کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں سے تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔

ہمارے اس عظیم ہنرمند اور کھیل کے میدان کے شہسوار کی المناک رحلت،عوام خصوصاً نوجوانوں،کھیل اور فن کے شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کے لئے ایک تلخ واقعہ تھا۔

بارگاہِ ایزدی میں مرحوم و مغفور کی مغفرت اور رحمت اور لواحقین خصوصاً جناب عالی اور مرحوم کی غمزدہ والدہ کے لئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

عبد الکریم بہجت پور

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .