۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
تصاویر/ دیدار علوم پزشکی قم با آیت الله اعرافی

حوزہ / آیت اللہ اعرافی نے پیغام ارسال کر کے آیت اللہ جوادی آملی کو ان کے بھائی کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ قم آیت اللہ اعرافی نے پیغام ارسال کر کے آیت اللہ جوادی آملی کو ان کے بھائی کی رحلت پر انہیں تعزیت پیش کی ہے۔ان کے اس پیغام کا متن اس طرح ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

حضرت آیت الله العظمی جوادی آملی (دامت برکاته)

سلام علیکم بما صبرتم

جنابعالی کی صحت و سلامتی کے ساتھ طولِ عمر کی آرزو کے بعد آپ کے برادرِ گرامی جناب ڈاکٹر اسماعیل واعظ جوادی (طاب ثراہ) کی رحلت پر جنابعالی، مرحوم کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں اور بارگاہ خداوندی میں دعاگو ہوں کہ اس کی مغفرت و رضوان مرحوم کے شامل حال ہو اور خداوندِ متعال پسماندگان کے لئے صبر و شکیبائی اور سکون قلب عطا فرمائے۔

عاش سعیدا و مات سعیدا.

علی رضا اعرافی

مدیر حوزه های علمیه

تبصرہ ارسال

You are replying to: .