۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
تصاویر / مراسم بزرگداشت مرحوم آیت الله العظمی صافی گلپایگانی توسط آیت الله العظمی مکارم شیرازی

حوزہ / آیت اللہ مکارم شیرازی نے آیت اللہ جوادی آملی کے بھائی کی وفات پر انہیں تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ مکارم شیرازی نے پیغام ارسال کر کے آیت اللہ جوادی آملی کو ان کے بھائی کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔ ان کے اس پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

جناب آیت الله جوادی آملی(دامت برکاته)

آپ کے برادر گرامی مرحوم و مغفور ڈاکٹر اسماعیل واعظ جوادی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کی خبر سن کر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔ میں اس مصیبت پر جنابعالی، مرحوم کے اہل خانہ اور تمام رشتہ داروں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔

ہروردگارِ عالم مرحوم کو اپنے مقرب اولیاء کے ساتھ محشور فرمائے اور پسماندگان کو صبر و اجر عنائت فرمائے۔

والسلام علیکم ورحمة الله وبرکاته

قم - ناصر مکارم شیرازی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .