۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
آیت الله صافی و آیت الله مکارم شیرازی

حوزہ / آیت اللہ مکارم شیرازی نے آیت اللہ العظمیٰ صافی (رہ) کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: انہوں نے سابق ظالم حکومت کے خلاف جہاد کے علاوہ ایکسپرٹس اسمبلی (مجلس خبرگان)، قانون سازی اور گارڈین کونسل میں اپنی گرانقدر خدمات پیش کر کے اسلام اور انقلاب کی بہت خدمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیۃ اللہ العظمی صافی گلپایگانی قدس سرہٗ کے سانحہ ارتحال پر آیت اللہ مکارم شیرازی کے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعونَ

شیخ الفقہاء آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی قدس سرہٗ کی رحلت کی خبر سن کر بہت افسوس اور دکھ ہوا۔ وہ عظیم مرد آیت اللہ العظمی بروجردی قدّس سرّہٗ کے نامور شاگردوں اور ہمارے زمانے کے بڑے فقہاء میں سے تھے۔ انہوں نے مختلف موضوعات منجملہ فقہ اور کلام میں بہت زیادہ کتب تحریر کی ہیں۔ انہوں نے گمراہ فرقوں کے خلاف ہمیشہ جہاد کیا اور مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام کی تعمیرومرمت ان کے عظیم کارناموں میں سے ہے۔ سابق ظالم حکومت کے خلاف جہاد کے علاوہ ایکسپرٹس اسمبلی (مجلس خبرگان)، قانون سازی اور گارڈین کونسل میں آپ کی گرانقدر خدمات اسلام اور انقلاب کے لئے خیر و برکت کا باعث ہیں۔

حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ کے فراق کا غم لے کر اس دنیا سے جانے والے اس فقیہ کی رحلت پر امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، دینی مدارس، مراجع تقلید، شیعیان اہلبیت علیھم السلام، مقلدین، عقیدت مندوں اور بالخصوص ان کے اہل خانہ اور فرزندان عزیز کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں۔

خداوند عالم انہیں اولیاء کرام اور اپنے مقرب بندوں کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔

والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته

قم ناصر مکارم شیرازی

۱۲ بهمن ۱۴۰۰ شمسی / یکم فروری 2022ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .