۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ

حوزہ/ پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ رجسٹرڈ نے مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی حضرت شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی قدس سرہ کی وفات پر ایک تعزیتی پیغام دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ رجسٹرڈ نے مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی حضرت شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی قدس سرہ کی وفات پر ایک تعزیتی پیغام دیا ہے جو حسب ذیل ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم

لا صَوَّتَ النَّاعي بِفَقدِكَ اِنَّما
یَومٌ عَلی آلِ الرَّسُولِ عَظیم
اِنْ کُنْتَ قَدْ غَیَّبْتَ في جَدَثِ الثّری
فَالعِلمُ وَ التَّوحیدُ فیكَ مُقِیم

عالم ربانی ، استاد الفقھاء والمراجع ، مدافع اہل بیت عصمت و طہارت حضرت آیت اللہ العظمی حضرت شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی قدس سرہ کی وفات پر ان کے خانوادہ و حوزہ علمیہ کے اساتذہ، مراجع عظام و شاگردوں و ارادتمندوں اور بالخصوص حضرت ولیّ العصر (ارواحنا له الفداء) کی بارگاہ مقدس میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
اصول ، فقہ، حدیث، کلام و ادب و حکمت میں آپکی گرانقدر خدمات ہیں۔
آپ کی دینی، علمی ، تحقیقی و اجتماعی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ہم خداوند متعال سے مرحوم کی علو درجات بلندی و مغفرت اور رحمت واسعہ کے لیے دعا گو ہیں۔

“وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ، الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ”

تبصرہ ارسال

You are replying to: .