۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ مبارک پور آعظم گڑھ

حوزہ/ آپ کی روشن زندگی اور بابرکت عمر حقیقی معنی میں خیر و برکت، علم و عمل، تقوی و معنویت، تعلیم و تعلّم و تربیت سے مملو تھی کہ جس کا فقدان آج عالم اسلام کیلئے ایک عظیم خسارہ ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی قدس سرہ الشریف کی خبر ارتحال پر والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ مبارک پور آعظم گڑھ نے ایک تعزیتی پیغام میں اظہار افسوس کیا ہے۔جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیه راجعون

الَّذِينَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلآئِكَةُ طَيِّبِينَ يَقُولُونَ سَلامٌ عَلَيْكُمُ ادْخُلُواْ الْجَنَّةَ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (نحل آیه ۳۲)

آہ: فقه و فقاھت کا ایک اور ستون منھدم ہوگیا

فقیہ جھان تشیّع، عالم ربانی، وجود پارسا، مدافع حریم اھلبیت عصمت و طھارت آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی (قدس سرہ الشریف) کی خبر ارتحال نے دنیاء تشیع کو مغموم کر دیا. جس کی وفات سے عالم اسلام، حوزات علمیہ مخصوصا حوزہ علمیہ قم میں ایک ایسا رخنہ پیش آگیا جس کو پُر کرنا ناممکن ہے۔
اس جلیل القدر قفیہ کا شمار حوزہ علمیہ قم اور مرجعیت تشیّع کے ارکان میں سے ہوتا تھا. جو اخلاق، اخلاص و ادب کا آئینہ تھے. جو تقوی، پارسائی و معنویت کا مجسمہ تھے۔ معاشرہ کے اجتماعی مسائل میں ایک عالمانہ مسؤلیت، عوام کے تئیں احساس و دل سوزی و اظھار محبت کرتے۔
آپ کی روشن زندگی اور بابرکت عمر حقیقی معنی میں خیر و برکت، علم و عمل، تقوی و معنویت، تعلیم و تعلّم و تربیت سے مملو تھی کہ جس کا فقدان آج عالم اسلام کیلئے ایک عظیم خسارہ ہے
لہذا ہم اراکین والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ اس عظیم جانکاہ سانحہ پر اپنے وقت کے ولی عج کی خدمت میں نیز تمام مراجع عظام علماء کرام اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور خداوندمنان سے دعا گو ہیں کہ اس بزرگوار فقیہ کی روحِ مطھر کو جوار اہلبیت عصمت و طھارت علیھم السلام میں جگہ عنایت فرمائے۔ آمین

والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ مبارک پور آعظم گڑھ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Mohamma Sohail IN 20:45 - 2022/02/01
    0 0
    Sorry I can't understand