۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
آیت الله سیستانی

حوزہ / آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی نے آیۃ اللہ العظمی الحاج شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام صادر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی کی طرف سے آیۃ اللہ العظمی الحاج شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی کی رحلت پر جاری کئے گئے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

عالم ربانی مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی الحاج شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی رضوان اللہ علیہ کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔

وہ حوزہ علمیہ قم کے ستون، فضائل کے پیکر اور دین و مذہب کے بے مثال خدمت گذاروں میں سے تھے۔ ان کا فقدان عظیم نقصان ہے۔

میں اس دردناک مصیبت پرحضرت ولی عصر ارواحنا لہ الفداء، علماء کرام، مراجع تقلید، ان کے اہل خانہ، فرزندان اور حوزۂ علمیہ، ان کے عقیدتمندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لیے خداوند عالم سے رحمت و مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔

و لا حول و لا قوه الا بالله العلی العظیم.

سید علی الحسینی سیستانی

۲۸ جمادی الثانی ۱۴۴۳ هجری قمری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .