منگل 1 فروری 2022 - 17:26
آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپایگانی کا سانحہ ارتحال حوزہ علمیہ اور مومنین کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان

حوزہ/ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل نے زعیم حوزہ علمیہ آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپایگانی کے سانحہ ارتحال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ کو حوزہ علمیہ اور مومنین کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل نے زعیم حوزہ علمیہ آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپایگانی کے سانحہ ارتحال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ کو حوزہ علمیہ اور مومنین کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے مرحوم کی جانگداز رحلت پر امام زمانہ عج، مقام معظم رہبری، مراجع تقلید، علماء، اساتید و طلاب حوزات علمیہ اور شیعیان جہاں کی خدمت میں تسلیت پیش کیا ہے۔ موسسہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں بتایا ہے کہ مومنین کرگل اس غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ مرحوم کو جوار ایمہ علیھم السلام میں اعلیٰ جگہ عنایت ہو اور ان کے پسماندگان کو اس مصیبت پر صبر جزیل عطا ہو۔

اس سلسلے میں مرحوم کی ایصال ثواب کے لیے دو فروری کو جامع مسجد کرگل میں نماز ظہرین سے پہلے مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha