حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ عباس کعبی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے محنتی اور باصلاحیت صحافی مرحوم محمد رستملو کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا:
انا للہ و انا الیہ راجعون
با اخلاق، محنتی اور پیشہ ور صحافی جناب مرحوم محمد رستملو رضوان اللہ تعالیٰ علیہ ایک عرصہ دراز سے بیماری کے بعد وفات پا گئے، اس موقع پر میں ان کے محترم اہلِ خانہ، دوستوں، عزیزوں، خصوصاً صوبہ قم کے صحافیوں اور حوزہ نیوز ایجنسی کے انقلابی و بصیر ساتھیوں سے دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔
میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے مرحوم کے لیے مغفرت، رحمتِ واسعہ، رضوانِ الٰہی، لطف و کرم اور شفاعتِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و آلِ اطہار علیہم السلام کی دعا کرتا ہوں، اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ جزیل کا طلبگار ہوں۔
بمنه وکرمه انه سمیع مجیب.
عباس کعبی









آپ کا تبصرہ