حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ آملی لاریجانی کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
بااخلاق عالم دین آیت اللہ سید محمد ضیاء آبادی (رضوان اللہ تعالی علیہ) کی رحلت پر دکھ اور افسوس ہوا۔
انھوں نے اپنی زندگی کا بہت بڑا حصہ دینی علوم کی تدریس اور دینی طلاب کی تربیت میں گزارا اور بہت سارے لوگوں نے آپ کی اخلاقی گفتگو سے استفادہ کیا۔
میں اس عالم دین کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی(مدظلہ العالی)، دینی مدارس، تہران اور قزوین کے مومنین، مرحوم کے شاگردوں و عقیدتمندوں اور بالخصوص مرحوم کے اہل خانہ اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں۔
خدا کے حضور دعا گو ہوں کہ خداوند متعال ان پر اپنی رحمتیں نازل کرے، ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آملی لاریجانی
سربراہ تشخیص مصلحت نظام کونسل