۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ العظمی سیستانی

حوزہ/ آیت اللہ روحانی کے سانحہ ارتحال پر آیت اللہ العظمی سیستانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی طلبا کی خدمت اور اہل بیت (ع) کی نورانی تعلیمات کی نشر و اشاعت میں گزاری۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ روحانی کے سانحہ ارتحال پر آیت اللہ العظمی سیستانی نے تعزیتی پیغام بھیجا جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

میں آیت اللہ سید محمد صادق حسینی روحانی (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ)کے سانحہ ارتحال پر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف، حوزہ علمیہ قم، اہل خانہ اور تمام عقیدتمندوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

مرحوم نے اپنی پوری زندگی طلبا کی خدمت اور اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کی نورانی تعلیمات کی نشر و اشاعت میں گزاری اور اس سلسلے میں بے پناہ مشکلات کو برداشت کیا اور نہایت ہی گرانقدر اور قیمتی کتابیں ہمارے درمیان چھوڑ گئے۔

اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ اس عظیم خسارے کا جبران کرے اور اور مرحوم کے درجات بلند کرے، اور تمام اہل خانہ کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔

لا حول و الا قوۃ الا باللہ العلی العظیم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .