حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد صادق روحانی کی رحلت پر سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنو، مولانا صفی حیدر زیدی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔جسکا مکمل متن اس طرح یے؛
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد صادق روحانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ نے رحلت فرمائی۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد صادق روحانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ گذشتہ اور موجودہ صدی کے نامور عالم، فقیہ اور مرجع تقلید تھے۔ آپ استاد الفقہاء و المجتہدین آیۃ اللہ العظمیٰ سید ابوالقاسم خوئی رحمۃ اللہ علیہ کے خاص شاگرد تھے اور محض 14 برس کی عمر میں درجہ اجتہاد پر فائز ہوئے۔ آپ کے علمی آثار میں 41 جلدوں میں فقہ الصادق زیادہ مشہور ہے جو بعنوان دائرۃ المعارف معروف ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد صادق روحانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی رحلت ایک عظیم دینی، مذہبی اور علمی خسارہ ہے۔ ہم تمام پسماندگان، وابستگان، شاگردان خصوصا اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ معبود میں علوئے درجات کی دعا کرتے ہیں۔
والسلام
سید صفی حیدر زیدی
سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنو