۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ عارف حسین واحدی کا حضرت آیت اللہ امامی کاشانی رہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام

حوزہ / شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر نے امام جمعہ تہران اور مجلس خبرگان رھبری کے محترم رکن، مدرسہ عالی شہید مطہری کے مؤسس کی رحلت پر تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے حضرت آیۃ اللہ امامی کاشانی رہ کی رحلت پر تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:

اِنّا لِلّٰہِ وَ اِنّٰا اِلَیہِ رَاجِعُون

انتہائی ناگوار اور افسوسناک خبر ملی ہے کہ امام جمعہ تہران اور مجلس خبرگان رہبری کے محترم رکن، مدرسہ عالی شہید مطہری کے مؤسس اور مدیرِمحترم،خدمت گذارِ مکتبِ اہلبیتِ اطہارع حضرت آیۃ اللہ امامی کاشانی رہ 94 سال کی بابرکت عمر میں رحلت فرما گئے ہیں۔

حضرت امام خمینی رہ کے نظریاتی،مخلص اور جفاکش شاگرد اور رہبر معظم انقلاب حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ دامت برکاتہ کے قریبی رفیق خاص جنہوں نے انقلاب اسلامی اور نظام کے لئے تادم مرگ انتہائی پرخلوص محنت کی اس پیرانہ سالی میں بھی مسلسل جدوجہد کررہے تھے اور مصروف عمل تھے انکے افکار،نظریات، پرعزم جدوجہد کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

سَلَامْ عَلَیہِ یَومُ وُلِدَ وَ یَومَ یَمُوتُ وَ یَومَ یُبعَثُ حَیّا

حضرت صاحب العصر والزمان علیہ السلام کے حضور،مراجع عالیقدر خصوصا رہبر معظم انقلاب،حوزات علمیہ،ان کے شاگردان اور چاہنے والوں خاصکر ان کے محترم خانوادہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی ان کو ان تمام مساعی جمیلہ کا اجر اور بلندی درجات عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .