۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اقامه نماز

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آج صبح آیت اللہ شیخ محمد امامی کاشانی کی نماز جنازہ ادا کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آج صبح مجلس خبرگان رہبری کے رکن اور امام جمعہ تہران آیت اللہ شیخ محمد امامی کاشانی کے جسد خاکی پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے نماز جنازہ ادا کی۔

واضح رہے کہ آیت اللہ شیخ محمد امامی کاشانی نے عارضہ قلبی کی وجہ سے اس دار فانی کو الوداع کہہ دیا، اس متقی مجاہد اور عالم دین نے امام خمینی (رہ) کی تحریک انقلاب سے ہی ایک مجاہد اور مبارز کا کردار ادا کیا اور انقلاب اسلامی کی فتح کے بعد ملک کے اہم سیاسی اور ثقافتی اداروں میں بے پناہ خدمتیں انجام دیں، انہوں نے تہران میں نماز جمعہ کی امامت، مجلس خبرگان رہبری، اور ایکسپیڈینسی ڈسرنمنٹ کونسل میں خدمت انجام دیتے ہوئے اپنی پوری زندگی انقلاب کے دفاع اور حفاظت میں گزاری، انہوں نے نظام اسلامی اور عوام کے لئے لازوال خدمات انجام دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .