۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
مولانا ابن حسن املوی

حوزہ/حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی واعظ ترجمان مجمع علماء و واعظین پورو آنچل ہندوستان نے اپنے ایک بیان میں آیت اللہ کاشانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی واعظ ترجمان مجمع علماء و واعظین پورو آنچل ہندوستان نے اپنے ایک بیان میں آیت اللہ کاشانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

العلماء باقون ما بقي الدهر، أعيانهم مفقودة، وأمثالهم في القلوب موجودة

انتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ امام جمعہ تہران اور مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ محمد امامی کاشانی اچانک دار فانی عالم جاودانی کی جانب رحلت فرما گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

ایران کا شہر کاشان پوری دنیا میں اپنی شاندار و خوبصورت مذہبی شناخت رکھتا ہے۔ایران کے دارالحکومت تہران کی نماز جمعہ کا اجتماع پوری دنیا میں بے مثل و بے نظیر عظیم ہفتہ وار مذہبی اجتماع کہا جاتا ہے۔ ایران کی مجلس خبرگان رہبری پوری دنیا میں اپنی نوعیت کے اعتبار سے جداگانہ اورلاجواب ملکی نظام کا جزو لاینفک تصور کیا جاتا ہے۔

بلا شبہ کسی شخصیت کی عظمت و بزرگی میں کسی عظیم نسبت کا بھی اہم کردار ہوا کرتا ہے مگر مرحوم آیت اللہ محمد امامی کاشانیؒ فقط متذکرہ بالا بڑی بڑی نسبتوں سےمعروف و مشہور نہیں تھے بلکہ وہ خود اپنے بلند پایہ علم و فضل و کمال اور دین و دیانت ، ملک و ملت کے تئیں بے پناہ عوامی و انقلابی حسن خدمات کے باعث شہرت و مقبولیت کے آسمان پر آفتاب و ماہتاب بن کر جگمگا رہے تھے۔مرحوم آیت اللہ محمد امامی کاشانی ؒاپنےلازوال علمی صفات و کمالات کے سبب ہمیشہ باقی رہنے والی بزرگ علمی وروحانی شخصیت کے حامل ہیں۔

واضح رہے کہ ان خیالات کا اظہار حجۃالاسلام الاسلا م مولانا ابن حسن املوی واعظ نے مجمع علماء و واعظین پورو آنچل ہندوستان کی جانب سے مرحوم آیت اللہ محمد امامی کاشانی ؒ کی اچانک رحلت پر جاری کردہ ایک تعزیتی پیغام میں کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم مجمع علماء و واعظین پورو آنچل کی جانب سے مرحوم آیت اللہ محمد امامی کاشانی کے انتقال پر ملال پر ان کے دینی و ملی اور علمی و مذہبی خدمات کا صمیم قلب سے اعتراف کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور مرحوم کے اہل خاندان،شیعیان جہان،ایرانی حکوت و عوام،رہبر معظم،جملہ طلاب و اساتذہ و علمائے کرام،مراجع عظام بالخصوص حضرت ولی عصر عجل اللہ فرجہ الشریف کی بارگاہ میں تعزیت ادا کرتے ہیں۔

مرحوم آیت اللہ محمد امامی کاشانی ؒ ہمیشہ باقی رہنے والی بزرگ علمی وروحانی شخصیت ہیں، مولانا ابن حسن املوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .