۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
سرسوی

حوزہ/ خطیب اہل بیت،مبلغ مکتب تشیع، عالم با عمل حجۃ الاسلام عالی جناب الحاج مولانا سید منور رضا صاحب قبلہ ممتازالافاضل، آج ۱۳/محرم الحرام مطابق ۲۰/جولائی بروز شنبہ اس دارفانی سے دار جاودانی کی طرف اچانک رحلت فرما گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اک شمع اور بجھی اور بڑھی تاریکی، نہایت افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جاتی ہے کہ خطیب اہل بیت،مبلغ مکتب تشیع، عالم با عمل حجۃ الاسلام عالی جناب الحاج مولانا سید منور رضا صاحب قبلہ ممتاز الافاضل، آج ۱۳/محرم الحرام مطابق ۲۰/جولائی بروز شنبہ اس دارفانی سے دار جاودانی کی طرف اچانک رحلت فرما گئے۔

مولانا مرحوم سرسی سادات کے رہنے والے تھے مگر ملک و بیرون ملک میں محراب ومنبر اور تدریس و تبلیغ کے ذریعہ علم و عمل کی جو روشنی پھیلائی، اس سے مکتب اہل بیت ہمیشہ روشن و منور رہےگا۔

خدا مرحوم کو جوار اہل بیت میں جگہ عنایت فرمائے، اور جملہ لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل مرحمت فرمائے۔آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .