۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
فرشتہ

حوزہ/ بانی و سرپرست اعلیٰ مجمع علماء و خطباء حیدر آباد مولانا علی حیدر فرشتہ نے امام جمعہ تہران اور مجلسِ خبرگان کے رکن آیت اللہ کاشانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بانی و سرپرست اعلیٰ مجمع علماء و خطباء حیدر آباد کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

یہ خبر وحشت اثر سن کر دل و دماغ پر رنج و غم کے گہرے بادل چھا گئے کہ مجلس خبرگان رہبری (ماہرین کونسل) کے رکن اور تہران کے امام جمعہ آیت اللہ محمد امامی کاشانی دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال فرما گئے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون.

حضرت آیت اللہ محمد امامی کاشانی 3 اکتوبر 1931ء کو پیدا ہوئے اور مدرسہ عالی شہید مطہری کے سربراہ بھی رہے۔ آیت اللہ محمد امامی کاشانی طاب ثراہ، حضرت امام راحل حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مخلص ساتھیوں اور وفاداروں میں سے تھے۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ محمد امامی کاشانی اعلیٰ اللہ مقامہ اپنے خطبوں میں اسلامی ممالک کے حالاتِ حاضرہ پر سخت تنقید اور دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں مسلمانوں کی ہوشیاری کی ضرورت پر زیادہ زور اور تاکید فرمایا کرتے تھے ۔

آیت اللہ محمد امامی کاشانی کا اچانک انتقال پر ملال تمام عالمِ تشیع کے لئے عظیم خسارہ ہے۔ پروردگار عالم مرحوم کو جنت میں جوار آئمہ معصومین علیہم السلام میں بلند درجات مرحمت فرمائے۔

ان مختصر الفاظ کے ساتھ ہم مجمع علماء و خطباء حیدر آباد کی جانب سے آیت اللہ محمد امامی کاشانی اعلیٰ اللہ مقامہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور جملہ لواحقین و متعلقین و خانوادہ، ایرانی حکومت اور عوام، علمائے ذوی الاحترام وطلاب کرام، مراجع عظام بالخصوص حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہیں۔

سوگوار؛ علی حیدر فرشتہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .