۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حجت الاسلام ذاکر جعفری

حوزہ/ حرم مطہر حضرت فاطمه معصومه (س) کے بین الاقوامی شعبہ کے خادم اور خاتم الانبیاء مشن کے بانی و سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید ذاکر حسین جعفری نے آیت اللہ کاشانی کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت فاطمه معصومه (س) کے بین الاقوامی شعبہ کے خادم اور خاتم الانبیاء مشن کے بانی و سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید ذاکر حسین جعفری نے آیت اللہ کاشانی کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم

إِنَّـا لِـلَّـهِ وَ إِنَّـا إِلَـیْـهِ رَاجِـعُـونَ

اذا مات العالم الفقیه ثلم فی الاسلام ثلمة لایسدها شیء

فقیہ مجاہد، اسوہ زہد و تقوی ، عالم جلیل القدر مرحوم آیت اللہ محمد امامی کاشانی کے انتقال کی خبر سن کر نہایت ہی رنج و غم ہوا ۔ مرحوم آیت اللہ امامی کاشانی کے انتقال کے نتیجے میں حوزات علمیہ ایک پرہیزگار ، مخلص، مؤمن اور مجاہد عالم دین سے محروم ہوگئے۔

مرحوم آیت اللہ امامی کاشانی کا شمار حضرت امام خمینی (رہ) کے ممتاز ، مجاہد، مخلص اور فعال شاگردوں میں ہوتا تھا۔ آپ نے انقلاب اسلامی کی کامیابی سے پہلے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد مختلف سیاسی، ٹقافتی ، علمی اور سماجی شعبوں میں فعال اور نمایاں کردار ادا کیا اور دین اسلام کی تبلیع و ترویج میں بھر پور سرگرم عمل رہے۔ مرحوم ایت اللہ امامی کاشانی نے مدرسہ عالی شہید مطہری کی تاسیس اور مدیریت میں بھی اہم اور کلیدی کردار ادا کیا۔

مرحوم آیت اللہ امامی کاشانی آخری سانس تک انقلاب اسلامی کے حامی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ وفاداری کا خوبصورت اور حسین مرقع بنے رہے۔

انہوں نے تہران میں نماز جمعہ کی امامت، خبرگان رہبری کونسل اور بعض دیگر اہم اداروں میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی پوری زندگی انقلاب اسلامی کے دفاع، خدمت اور حفاظت میں بسر کی، انہوں نے اسلامی نظام اور ایرانی عوام کے لئے بیشمار اور لازوال خدمات انجام دیں ، جنھیں ایران کے مؤمن، غیور، بہادر اور قدرداں عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

ہم مرحوم کی المناک اور دردناک رحلت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی، علماء ، طلاب، حوزات علمیہ خاص طور پر مرحوم کے شاگردوں اور اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت اور پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات کو بلند و بالا اور انھیں اپنے اولیاء کے ساتھ محشور فرمائے اور مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .