۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیت الله امامی کاشانی

حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے مجاہد فقیہ آیت اللہ حاج شیخ محمد امامی کاشانی کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ امامی کاشانی کی رحلت پر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

مجاہد فقیہ مرحوم و مغفور آیت اللہ حاج شیخ محمد امامی کاشانی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کی خبر انتہائی دکھ کا باعث بنی۔ یہ مجاہد اور انقلابی عالم دین حضرت امام راحل (رہ) کے مخلص ساتھیوں اور وفاداروں میں سے تھے، جو انقلابی تحریک کے آغاز سے ہی ان کی صفوں میں شامل تھے اور انقلابِ اسلامی کی کامیابی کے بعد مختلف سیاسی، ثقافتی اور علمی میدانوں میں اسلامی نظام کی خدمت میں موثر اور سرگرم رہے۔

اس جلیل القدر عالم دین نے امامت جمعہ تہران، گارڈین کونسل، مجلسِ خبرگان، حوزاتِ علمیہ اور سیاسی سرگرمیوں میں ہمیشہ خلوص، ذہانت اور تدبر کا ساتھ کردار ادا کیا اور اپنی آخری عمر تک انقلاب اسلامی اور ولایت فقیہ کی حمایت کرتے رہے اورہمیشہ ثابت قدم رہے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم اس عالم بزرگوار کی رحلت پر حضرت بقیه الله الاعظم (عجل‌الله‌ تعالی فرجه الشریف)، رہبر معظم انقلاب (مدظلہ العلی)، مراجع عظام تقلید (دامت‌برکاتهم)، حوزاتِ علمیہ اور ان کے شاگردوں اور عقیدتمندوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہے اور خداوند متعال سے مرحوم کے لیے علوِّ درجات اور رحمت الٰہی اور پسماندگان کے لیے صبر اور اجر کی دعا کرتی ہے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .