حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی الحکمہ قومی پارٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے نمائندہ مجلس خبرگان رہبری اور امام جمعہ تہران آیت اللہ شیخ محمد امامی کاشانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس متن حسب ذیل ہے:
إنا لله وإنا إلیه راجعون
امام جمعہ تہران اور مجلس خبرگان رہبری کے نمائندے آیت اللہ شیخ محمد امامی کاشانی کا عارضہ قلبی کی وجہ سے رحلت کر جانے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای، حکومت اسلامی جمہوریہ ایران اور عوام اور اہل خانہ کی خدمت میں دل سے تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔