۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
رئیسی

حوزہ/ ایرانی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے عالم و مجاہد حضرت آیت اللہ شیخ محمد امامی کاشانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی، حوزات علمیہ، مرحوم کے شاگرد اور عقیدت مندوں اور اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے عالم و مجاہد حضرت آیت اللہ شیخ محمد امامی کاشانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی، حوزات علمیہ، مرحوم کے شاگرد اور عقیدت مندوں اور اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت پیش کی۔

انہوں نے کہا: اس متقی مجاہد اور عالم دین نے امام خمینی (رہ) کی تحریک انقلاب سے ہی ایک مجاہد اور مبارز کا کردار ادا کیا اور انقلاب اسلامی کی فتح کے بعد ملک کے اہم سیاسی اور ثقافتی اداروں میں موثر کردار ادا کیا، انہوں نے تہران میں نماز جمعہ کی امامت، مجلس خبرگان رہبری، اور ایکسپیڈینسی ڈسرنمنٹ کونسل میں خدمت انجام دیتے ہوئے اپنی پوری زندگی انقلاب کے دفاع اور حفاظت میں گزاری، انہوں نے نظام اسلامی اور عوام کے لئے لازوال خدمات انجام دیں جسے یقیناً ایران کے قدردان عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

ایرانی صدر کے تعزیریتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

إذا ماتَ المؤمن الفقیه ثلُمَ فی ألإسلام ثُلمة لا یَسُدّها شَیء

جلیل القدر عالم دین اور امام و انقلاب کے دیرینہ دوست، آیت اللہ محمد امامی کاشانیؒ کی رحلت کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔

اس متقی مجاہد اور عالم دین نے امام خمینی (رہ) کی تحریک انقلاب سے ہی ایک مجاہد اور مبارز کا کردار ادا کیا اور انقلاب اسلامی کی فتح کے بعد ملک کے اہم سیاسی اور ثقافتی اداروں میں موثر کردار ادا کیا، انہوں نے تہران میں نماز جمعہ کی امامت، مجلس خبرگان رہبری، اور ایکسپیڈینسی ڈسرنمنٹ کونسل میں خدمت انجام دیتے ہوئے اپنی پوری زندگی انقلاب کے دفاع اور حفاظت میں گزاری، انہوں نے نظام اسلامی اور عوام کے لئے لازوال خدمات انجام دیں جسے یقیناً ایران کے قدردان عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

میں اس عظیم فقدان پر رہبر معظم، حوزات علمیہ، طلباء اور عقیدت مندوں اور خاص طور پر میں مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خدا وند متعال سے دعا گو ہوں کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور اولیاء اللہ کے ساتھ محشور فرمائے۔

سید ابراہیم رئیسی

صدر اسلامی جمہوریہ ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .