۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
احتشام کاشانی

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین احتشام کاشانی نے کہا :اپنے اہداف کے دفاع میں افغانستانیوں کی ثابت قدمی فلسطینیوں اوریمنیوں سے کم نہیں ہے۔افغانی جوان آج جو کچھ بھگت رہے اس کا ذمے دار امریکہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے استاد حجت الاسلام والمسلمین محمد احتشام کاشانی نے مسجد مقدس جمکران میں "سفیران آفتاب" کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار کہ جس میں افغانی مہاجرین شریک تھے، میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: طاغوت کے مقابلے میں اپنی اقدار کے دفاع میں امام حسین علیه السلام ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔

دینی علوم کےاس استاد نے غاصب صیہونی حکومت کے غزہ میں وحشیانہ جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ غاصب حکومت بہت جلد نابود ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا: اس وقت امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینی مجاہدین کی حمایت کرے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .