۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
اولمپک

حوزہ/ فرانسیسی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے 2024 کے پیرس اولمپکس میں اسرائیل کو شرکت سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے 2024 کے پیرس اولمپکس میں اسرائیل کو شرکت سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرانسیسی پارلیمنٹ کے 26 ارکان نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس باخ کو ایک خط لکھ کر صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانس کی پارلیمنٹ کے 26 اراکین نے تھامس باخ کے نام ایک خط میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے شہریوں کے وحشیانہ قتل عام کی مذمت کی ہے، فرانسیسی پارلیمنٹ کے اپوزیشن ارکان نے صیہونی حکومت کے خلاف تعزیرات اور تادیبی اقدامات کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے تاکید کی کہ اولمپکس میں شرکت کے سلسلے میں صیہونی حکومت پر پابندی اس وقت تک نہیں ہٹائی جانی چاہیے جب تک غزہ میں طویل مدتی جنگ بندی کا اعلان نہیں کیا جاتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .