۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی اور توپخانے کے حملوں میں متعدد فلسطینی شہید ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی اور توپخانے کے حملوں میں متعدد فلسطینی شہید ہو گئے۔

قدس نیوز چینل کے مطابق اتوار کے روز غزہ شہر کے الزیتون علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک گھر پر حملے کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، اسی طرح غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس شہر میں صیہونی حکومت کے ہیلی کاپٹروں کے حملے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

ادھر فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اپنے وحشیانہ حملوں میں 86 فلسطینیوں کو شہید اور 131 کو زخمی کیا۔

دوسری جانب الجزیرہ ٹی وی چینل نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح شہر کے وسط میں ایک مکان پر اسرائیلی فضائی حملے کی خبر دی ہے جس میں 8 فلسطینی شہید ہوگئے، الجزیرہ چینل نے اس خبر کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

ٹی وی چینل نے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاھیا میں ایک گھر پر صیہونی حکومت کے میزائل حملے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، اس میزائل حملے کے نتیجے میں گھروں میں آگ لگ گئی اور متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .